بہن بھائی کو محافظ بنا کر بینک سے پیسے نکلوانے گئی، بھائی نے ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر بہن کو لوٹ لیا

لاہور (پی این آئی) بہن اپنے بھائی کو اپنے ساتھ بطور محافظ لے کر بینک سے پیسے نکلوانے گئی لیکن بھائی ڈاکوؤں سے مل گیا اور اس نے ماں اور بہن کو ہی لوٹ لیا۔ اس بھائی کا کہنا تھا کہ ہمارا مشورہ تھا کہ تم لوگ میرے پاؤں پر فائر کرنا، سارے ڈر جائیں تو آپ جو مسئلہ ہو گا کر لینا۔ مریم بی بی کو ان کے شوہر نے بیرون ملک سے بینک میں رقم بھیجی، وہ اپنے بھائی کے ہمراہ چھ لاکھ روپے لے کر نکلتی ہے، مریم اور اس کی والدہ اور بھائی تینوں بینک جاتے ہیں اور

پیسے نکلوا کر نکلتے ہیں، مریم تو اپنے بھائی کو اپنا محافظ سمجھ رہی تھی لیکن وہ خود ڈاکوؤں سے ملا ہوا تھا، ملزم ندیم کا کہنا تھا کہ میری وقار سے بات ہوئی تھی کہ ایسے واردات کرنی ہے۔ وقار نے آ کر میری ٹانگوں میں فائر کئے اور والدہ نے ڈر کر پرس پھینک دیا اور وہ اٹھا کر وہاں سے فرار ہو گیا۔ تین بندے تھے اور دو دو لاکھ آپس میں تقسیم کرنے تھے۔ ملزم ندیم کا کہنا تھا کہ دماغ نے کام ہی نہیں کیا اور یہ عمل کر بیٹھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close