پاکستانی ڈاکٹر نے مریض کے سینے میں جانور کا دل لگا کر میڈیکل سائنس کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

واشنگٹن (پی این آئی) پاکستانی کارڈیک سرجن ڈاکٹر منصور محی الدین نے امریکہ کے ہسپتال میں دل کے مریض کے سینے میں ایک جانور کا دل کامیابی سے لگا کر میڈیکل سائنس کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل اسکول کے مطابق ایک مریض میں کامیابی سے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ایک جانور کا دل لگایا گیا ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر منصور محی الدین نے میڈیکل سائنس کی اس بڑی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تجربات میں بندر کا دل لگایا جاتا تھا لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک دوسرے جانور کا دل کامیابی سے لگایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بندر کا دل پیوند کاری میں مفید ثابت نہ ہوا، جبکہ نیا پر تجربہ مفید رہا اور اب اس حوالے سے مزید تجربات کیے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close