جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے، آسمانی بجلی کا شکار شہری زندہ بچ گیا، ویڈیو آ گئی

جکارتہ (پی این آئی) جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے، مشرق بعید کے برادر ملک انڈونیشیا میں آسمانی بجلی کا شکار ہونے والا شہری خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا جبکہ اس ڈرا دینے والے منظر کو سیکیورٹی کے لیے نصب کیے گئے کیمرے نے محفوظ کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ڈیوٹی پر جانے والے 35 سالہ شہری پر آسمانی بجلی آ گری لیکن وہ زندہ سلامت بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آ سمانی بجلی کا نشانہ بننے والا شخص خراب موسم کے دوران کھلے آسمان کے نیچے موجود تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زندہ بچ جانے والے شخص کو اس حادثے میں معمولی چوٹیں آئی ہیں اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close