ملتان میں 6 بہنوں کی 6 بھائیوں سے شادی، نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

ملتان (پی این آئی) پاکستان میں بیٹی کی شادی والدین کی زندگی کا بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے اور جس گھر میں بیٹیاں زیادہ ہوں وہاں یہ ایک بڑا چیلنج بھی بن جاتا ہے۔ دو بہنوں کی دو بھائیوں سے شادی کی خبر پاکستان میں اتنی بڑی خبر نہیں کہلائے گی کیونکہ یہ معمول کی بات ہے لیکن ملتان میں تو کمال ہی ہو گیا جہاں 6 بہنوں نے ایک ساتھ 6 بھائیوں سے پسند کی شادی رچالی، یہ منفرد شادی والدین نے بچوں کے اصرار پر خوب دھوم دھام سے کی۔

ملتان کی 6 بہنوں نے اپنے چچا کے 6 بیٹوں سے پسند کی شادی کرلی، والدین نے بچوں کے اصرار پر شادی کی اجتماعی تقریب بھی دھوم دھام سے سجائی۔ مقامی لوگوں نے اس شادی کی تقریب کو بہت دلچسپی سے دیکھا کہ جب آنکھوں میں سپنے، چہرے پر مسکان سجائے محمد لطیف کی 6 بیٹیاں ایک ہی گھر رخصت ہوگئیں۔ ان میں سے ایک دلہن انعم کا کہنا ہے کہ ہم 6 بہنیں ہیں، ہماری شادی ایک ساتھ ہورہی ہے اور ہم خوش ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close