ویڈیو دیکھیں، عشق ہو تو ایسا، شادی کی تقریب کے دوران اچانک گھس کر محبوبہ کی مانگ میں زبردستی سندھور بھر دیا

گورکھ پور (پی این آئی) بھارت کے صوبے اتر پردیش میں ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران عین اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو جب ایک عاشق نے شادی کے منڈپ پر ڈرامائی انٹری دیکر دلہن کی مانگ میں سندور بھر دی جب اس کی محبوبہ کسی اور سے شادی کر رہی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں شادی کی ایک تقریب میں اُس وقت ہلچل مچ گئی

جب دلہن کا عاشق عین اس وقت اسٹیج پر آن دھمکا جب دلہا اپنی دلہن کو ہار پہنانے ہی والا تھا۔ جوشیلا عاشق جو بن بلائے مہمان کی طرح شادی کی تقریب میں داخل ہوا تھا نے دلہا اور دلہن کے بیچ میں آکر اپنی محبوبہ کی مانگ میں زبردستی سندور بھر دیا۔ اس دوران دلہن اسٹیج پر گر گئی اور دلہن کے رشتے داروں نے عاشق کی پٹائی کر دی۔ اس دھینگا مشتی میں اسٹیج بھی ٹوٹ گیا۔ شادی کی تقریب اگلے روز دوبارہ منعقد کر کے ضروری رسوم مکمل کی گئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close