اٹلی نے سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلہ کو پناہ دے دی

روم (پی این آئی) سوویت یونین کے خلاف افغان جنگ کے دوران نیشنل جغرافیک کے ٹائٹل پر چھپنے والی تصویر نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ اب اس سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلہ کو اٹلی نے پناہ دے دی ہے، اٹلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ افغان شہری شربت گلہ روم پہنچ گئی، حکومتی انخلا کے پروگرام کے تحت شربت گلہ کے اٹلی جانے کا انتظام کیا گیا۔افغانستان میں کام کرنےوالی این جی اوز نے شربت گلہ کےانخلا کی درخواست کی تھی۔

امریکی فوٹو گرافر میک کیوری نے 1984میں شربت گلہ کی تصویر پاکستان کے ایک مہاجرکیمپ میں کھینچی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق 2016 میں شربت گلہ کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close