جیوانی (پی این آئی) دنیا بھر میں آرہ مچھلی صرف تین دفعہ دیکھی گئی ہے اور مچھلی کی یہ نسل ختم ہو تی جا رہی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر مچھلی پاکستان اور ایران کی سمندری سرحد پرنایاب آرہ مچھلی ماہی گیروں کے جال میں آگئی۔ورلڈ وائلڈ لائف فنڈپاکستان کے مطابق 29 اکتوبر کو جیوانی کے ساحل پر ماہی گیروں نے مچھلی کے جال میں آنے کی اطلاع دی۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کہنا ہ کہ جیوانی کے ماہی گیروں کے جال میں پھسنے والی آرہ مچھلی نایاب آبی حیات ہے۔
ان ماہرین کا کہنا ہے کہ آرہ مچھلی پچھلے کئی برسوں سے معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے، پچھلے دس برسوں میں نایاب آرہ مچھلی کی موجودگی کے صرف 3 شواہد سامنے آئے ہیں۔ماہرین کے مطابق سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے 2016 میں آرہ مچھلی کے شکار اور تجارت پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں