قومی شناختی کارڈ نمبر کے 13 ہندسوں میں چھُپا راز جو ہر کوئی نہیں جانتا، دلچسپ معلوماتی رپورٹ

اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے جاری ہونے والا شناختی کارڈ پاکستانی شہری ہونے کی پہچان ہے اور اس پر درج 13 اعداد کے شناختی کارڈ نمبر کے ہر عدد کے پیچھے ایک راز چُھپا ہوا ہے جو کہ بہت کم لوگ ہی اس راز کو جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریت کے ثبوت شناختی کارڈ پر درج یہ 13 نمبر ہر پاکستانی کیلئے بالکل مختلف ہوتے ہیں، یہ نمبر تین ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کے پہلے 5 عدد’’12101‘‘ میں سب سے پہلا نمبر یعنی ’1‘، آپ کے صوبے کی نشاندہی کرتا ہے، جن لوگوں کے شناختی کارڈ کا نمبر 1 سے شروع ہوتا ہے وہ خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں۔اسی طرح اگر نمبر 2 ہے تو وہ شخص فاٹا، 3 ہے تو پنجاب، 4 ہے تو سندھ، 5 ہے تو بلوچستان جبکہ 6 ہو تو اسلام آباد اور 7 ہو تو گلگت بلتستان کا ہوگا۔قومی شناختی کارڈ میں دوسرا نمبر آپ کے ڈویژن کو ظاہر کرتا ہے۔ ہر ڈویژن کو ایک الگ شناخت نمبر دیا گیا ہے جبکہ باقی تین عدد آپ کے ضلع اس کی تحصیل اور یونین کونسل کو ظاہر کرتے ہیں۔شناختی کارڈ کے درمیان میں درج سات ہندسوں کا نمبر دراصل ایک کوڈ ہے جو خاندان نمبر کیلئے استعمال ہوتا ہے۔مثلا ’’XXXXX-1234567-X‘‘ اس کوڈ کے ذریعے شجره یعنی فیملی ٹری تشکیل پاتا ہے، انہی نمبرز کے سب سے آخر میں ہائفن کے بعد درج نمبر جنس ظاہر کرتے ہیں جس میں مردوں کے لیے طاق اعداد یعنی 1-3-5-7-9اور عورتوں کے لیے جفت اعداد یعنی 2-4-6-8 رکھے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close