سگے بھائی کی قید میں ڈھائی سال سے بند خاتون کو پولیس نے بازیاب کرا لیا

کراچی (پی این آئی) کراچی کے تھانےعید گاہ کی پولیس نے مدد گار15 کی اطلاع پرمارواڑی لائن جنت بی بی بلڈنگ میں کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی سال سے قید خاتون شاہین دختر احمد کو بازیاب کرا لیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بازیاب کرائی جانے والی متاثرہ خاتون کواپنے سگے بھائی نے گزشتہ ڈھائی سال سے قید کیا ہوا تھا،دوران قید خاتون کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، پولیس نے کارروائی کے بعد ملزم بھائی کو بھی گرفتارکرلیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی سرفراز نوازنے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو اپنے سگے بھائی اقبال احمد نے گزشتہ ڈھائی سال سے قید کیا ہوا تھا،

دوران قید خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا، بازیاب کرائی جانے والی متاثرہ خاتون کو فوری طورپرسول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم اقبال احمد کوبھی گرفتارکرلیا ہے اور اس کے خلاف اس کے ماموں محمد حسین ولد جمعہ کی مدعیت میں بجرم دفعہ 376/344/354A کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close