چینی خاتون کا 40 سال سے جاگنے کا دعویٰ

بیجنگ(آن لائن ) چین میں ایک خاتون نے مسلسل 40 سال جاگنے سے جاگنے کا دعویٰ کیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مسلسل 40 سال سے جاگ رہی ہیں اور سونے کے لیے کوئی بھی دوائی کارگر ثابت نہیں ہوتی۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ 40 سال کے دوران ذرا بھی نہیں سوئیں۔ وہ ا?خری بار 4 یا 5 سال کی عمر میں سوئی تھیں۔ خاتون کے پڑوسیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے مشاہدہ بھی کیا ہے کہ مذکورہ خاتون کافی عرصے سے نہیں سوئیں۔چینی خاتون کے شوہر نے بھی ان کے مسلسل جاگنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو نیند کی دوائیں بھی لا کر دیں لیکن وہ دوائیں بھی بے سود ثابت ہوئیں جبکہ اس حوالے سے ڈاکٹرز سے بھی رجوع کیا گیا۔ ڈاکٹر نے مذکورہ خاتون کی نیند کو چیک کرنے کے لیے انہیں 48 گھنٹے کے لیے مشاہدے میں بھی رکھا جس سے انہیں چونکا دینے والی معلومات حاصل ہوئیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ سوتی ضرور ہیں لیکن وہ عام انسانوں کی طرح نہیں سوتیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون جب سوتی ہیں تو ان کی ا?نکھیں کھلی رہتی ہیں اور وہ اس دوران باتیں بھی کرتی ہیں۔ یہ بالکل اسی طرح سے جس طرح لوگ نیند میں باتیں کرتے ہیں۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close