وہ گھر جہاں بچوں کی آیا کو 64 لاکھ روپے تنخواہ دینے کیلئے اشتہار دیدیا گیا، وجہ کیا بنی؟

ایڈن برگ(پی این آئی)اسکاٹ لینڈ میں ایک خاندان کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی پیشہ ور آیا درکار ہے، جس کے لئے وہ بھاری بھر کم تنخواہ دینے لئے تیار ہیں، مگر کوئی بھی اس نوکری کے لئے تیار نہیں ہے، وجہ جان کر آپ کو بھی ایک لمحے جُھرجھری ہوگی۔اسکاٹ لینڈ میں بچوں کی نگہداشت کی ایک ویب سائٹ پر شائع ایک اشتہار کے مطابق ایک خاتون و مرد کو اپنے پانچ اور سات سالہ بچوں کے لیے ایک آیا کی ضرورت ہے جو بچوں کے کھانے پینے، صفائی ستھرائی اور تربیت کا خیال رکھ سکے۔اشتہار میں اس گھر کو ’بہت پیارا‘ وسیع و کشادہ ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی بھی قرار دیا گیا، مگر اشتہار میں اعتراف کیا گیا کہ گزشتہ سال کے دوران ا یک دو نہیں بلکہ پانچ خواتین یہاں سے ڈر کر کام چھوڑ چکی ہیں، کیونکہ یہ گھر آسیب اور مافوق الفطرت مخلوقات کی وجہ سے مشہور ہے۔اشتہار کے مطابق دس سال قبل یہ مکان خریدا گیا تھا لیکن اب تک کسی گھر والے کو کسی ڈراؤنے واقعہ کا سامنا نہیں ہوا تاہم تمام آیاؤں نے عجیب آوازیں، گلاسیں ٹوٹنے اور فرنیچر ہلنے کی شکایات کی ہیں اور وہ یہاں سے چلی گئیں۔اشتہار کے مطابق فیملی اس سے بھی زیادہ رقم دینے کو تیار ہیں تاکہ ہم درست آیا کا انتخاب کرسکیں۔اشتہار میں مزید کہا گیا کہ یہاں مقیم خاندان سالانہ 64 لاکھ روپے کی تنخواہ اور 28 دن کی چھٹیاں دے رہا ہے جن میں بینک چھٹیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ یہاں آیا کو ذاتی کمرہ، باتھ روم اور ذاتی کچن بھی فراہم کیا جائے گا۔لیکن یہ ذہن میں رہے کہ دونوں میاں بیوی اپنے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتے ہیں اور اس دوران گھر کا سارا انتظام آپ ہی کو سنبھالنا ہوگا اور کسی خوفناک شے کا سامنا بھی آپ ہی کو کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close