بجلی سے چلنےوالی سستی اور کم خرچ بائیک متعارف کروا دی گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں الیکٹرک بائیک کو متعارف کرادیا گیاہےجو کہ کم خرچ اور بالا نشین ہے ۔ یہ موٹرسائیکل مکمل طور پر بجلی سے چلتی ہے۔اس الیکٹرک بائیک میں انجن کی جگہ پر ایسی موٹر نصب کی گئی ہے جو کہ انجن کا کام کرتی ہے اور واٹر پروف ہے جس کی وجہ سے یہ بائیک پانی اور بارشوں میں بھی باآسانی چلائی جاسکے گی۔کک اور گئیر نہ ہونے کی وجہ سے بھی اسے چلانا اب انتہائی آسان ہوگیا ہے۔ان خصوصیات کی وجہ سے خواتین اسے بے حد پسند کر رہی ہیں۔مستقبل میں شہر کے کئی مقامات پر الیکٹرک بائیک کے چارجنگ پوائنٹس بن جائیں گے جس سے صارفین کو چارجنگ کی سہولت آسانی سے دستیاب ہوگی۔ اس کی بیٹری کمرشل چارجنگ پینل سے 20منٹ میں جبکہ گھر پر چارج کرنے کی صورت میں 3 سے 4 گھنٹے میں مکمل چارج ہوجاتی ہے جو کہ 70 سے 80 کلومیٹر تک کا سفر کرنے کیلئے کافی ہے۔ کمرشل چارجنگ پوائنٹ پر 20 سے 25 روپے میں اور گھر پر چارج کرنے کی صورت میں بجلی کا صرف ڈیڑھ یونٹ خرچ ہوگا۔کراچی میں الیکٹرک بائیک سے وابستہ افراد انہی خصوصیات کو اسکی کامیابی اور پسندیدگی کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث امید کی جارہی ہے کہ پاکستان میں یہ بائیک بے حد مقبول ہونگی۔

close