لاہور(آئی اےن پی) گدھوں کی افزائش کے لیے حکومت پنجاب نے سرکاری فارم قائم کر دیا گدھوں کی افزائش کے لیے حکومت پنجاب نے سرکاری فارم قائم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے سرکاری فارم بہادر نگر میں گدھوں کی افزائش نسل کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے گدھوں کا پہلا سرکاری فارم قائم کردیا گیا ہے ۔ سرکاری فارم میں اعلی نسل کے گدھوں کی افزائش نسل کی جائے گی کیونکہ چین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے گدھوں کی مانگ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ذراءع کے مطابق صوبائی حکومت نے گدھوں کو برآمد کر کے زرمبادلہ کمانے کا فیصلہ کیا ہے،1916 میں قائم ہونے والا 3 ہزار 50 ایکڑ رقبے پر مشتمل بہادر نگر فارم اوکاڑہ میں اپنی طرز کا پہلا سرکاری فارم ہے جہاں پر امریکہ سمیت کئی دیگر ملکوں کے گدھوں کی اعلی نسل پیدا کی جا رہی ہے ۔ گدھی کا دودھ اور چمڑہ چین کاسمیٹک مصنوعات اور ادویات کی تیاری میں بھی استعمال کرتا ہے جو نہایت مہنگی فروخت ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں