اپنا شناختی کارڈ دکھائیں اور پانچ سو روپے کا پیٹرول مفت حاصل کر یں، حیران کن سکیم متعارف

دہلی (پی این آئی) یقیناً آپ کو آپ کے نام کی وجہ سے کوئی چیز مفت میسر نہیں ہوئی ہوگی لیکن بھارت میں ایک غیر معمولی اور متاثر کن اسکیم کا افتتاح کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر بھروچ میں پیٹرول پمپ کے مالک ایوب پٹھان نامی شخص کی جانب سے ایک منفرد اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔اسکیم کا آغاز ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جیولن تھرو کے فائنل میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کی کامیابی پر کیا گیا ہے۔ایوب پٹھان کی جانب سے اعلان کردہ اسکیم کے مطابق جو لوگ نیرج چوپڑا کے نام سے لفظ چوپڑا شیئر کرتے ہیں وہ 2 دن 501 بھارتی روپے تک کا پیٹرول بالکل فری حاصل کرسکتے ہیں۔اسکیم کے مطابق نام کے ساتھ چوپڑا لکھنے والے افراد کو مفت پیٹرول حاصل کرنے کے لیے اصل شناختی دکھانا ہو۔خیال رہے کہ حال ہی میں بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اولمپکس کے جولین تھرو مقابلے کے فائنل میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔دوسری طرف عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں خام تیل کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوچکی ہے جس کے بعد برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اس وقت 69 اعشاریہ 4 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے اور ڈبلیو ٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 69 اعشاریہ 48 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جب کہ چند روز قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل 76 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد مقامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان روشن ہوگیا ہے، اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں حکومت کو 15 اگست کو سمری ارسال کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close