بیجنگ (پی این آئی) چین کے صوبے جیانگسو کے علاقے تائژو سے تعلق رکھنے والے شہری کا کہنا ہے کہ دس روز قبل جب وہ صبح جاگا تو روزمرہ کے معمول کے مطابق وہ دانتوں کی صفائی کے لیے گیا جہاں اس نے نیند کی کیفیت میں غلطی سے برش کو نگل لیا۔ تکلیف کے باعث اس نے برش کو نکالنے کی ناکام کوشش کی۔ جس کے بعد وہ فوری طور پر مقامی اسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایکسرے اسکین کے ذریعے برش کا پتہ لگانے کے بعد اسکا فوری طور پر گیسٹرو اسکوپک آپریشن کرکے برش کو نکال لیا۔ اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس کا ہسپتال آنے کا فیصلہ درست تھا کیونکہ اگر یہ چاول یا کچھ اور کھا کر اسکو روایتی انداز میں نکالنے کی کوشش کرتا تو اس سے اس کی غذا کی نالی کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں