مالک نے پورا کاروبار اپنی ملازمہ کو صرف ایک ڈالر میں فروخت کر دیا

واشنگٹ (پی این آئی) امریکامیں ایک سیلون کے مالک نے پورا کاروبار اپنی ملازمہ کو صرف ایک ڈالر میں فروخت کر دیا ہے۔ امریکا ایک سیلون کے مالک پایئو امپیراٹی نے اپنی بہترین ملازمہ کیتھی مورا کے ہاتھ پورا سیلون فروخت کیا جس کی اعزازی قیمت ایک ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ پندرہ سال قبل کیتھی مورا ٹیکنیکل ہائی سکول سے پڑھ کر اٹلی ہیئر سیلون سے وابستہ ہوئیں اور ایک طویل عرصے تک اس سے وابستہ رہیں۔ پایئو امپیراٹی نے کہا کہ کیتھی بہت اچھی ہیئرڈریسر ہیں، ان کے اخلاق بھی بہت اعلیٰ ہیں۔ اسی لیے میں نے اپنی دکان ان کے ہاتھوں ایک ڈالر میں فروخت کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close