کورونا ویکسین لگانے والی ٹیم پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا گیا

بھوپال (پی این آئی) بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی دارالحکومت بھوپال کے نواحی گاؤں اومکارا سیونیا میں کورونا ویکسین لگانے والی ٹیم پہنچی اور کئی لوگوں کو ویکسین لگائی۔ اس دوران ایک مقامی شخص پریم سنگھ وشوکر نامی شخص نے آکر ٹیم کو گاؤں سے نکل جانے کیلئے کہا لیکن جب ٹیم کے ارکان نے انکار کیا تو اس نے کورونا ویکسین لگانے والی ٹیم پر ڈنڈے سے حملہ کردیا۔ اس اچانک حملے میں دو نرسیں بال بال بچیں لیکن ویکسین لگانے والا سامان ٹوٹ پھوٹ گیا۔۔۔۔۔

جمہوریت کا جنازہ، اپوزیشن ارکان سندھ اسمبلی میں چارپائی اور بستر لے آئے

کراچی (پی این آئی) کراچی میں سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اراکین اسمبلی چار پائی اور بستر لے کر آگئے، اسپیکر نے اسٹاف کو بلا کر چار پائی باہر بھجوانے کا حکم دیا۔ آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابہ جاری رکھا۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں چارپائی اور بستر لانے کے واقعے پر کہا کہ آپ لوگوں نے ایوان کی توہین کی ہے۔ اس پر اپوزیشن اراکین اسمبلی نے جمہوریت کا جنازہ، جمہوریت کا جنازہ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close