ایسا کیا ہوا کہ دلہن نے سسرال پہنچتے ہی دلہا کو تھپڑ مارا اور میکےواپس آ گئی

جونپور (پی این آئی) دنیا میں بہت سے عجیب و غریب واقعات پیش آتے ہیں ان میں سے ایک واقعہ گذشتہ روز بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں شہر جونپور کے گاؤں لواین میں پیش آیا جہاں نئی نویلی دلہن نے سسرال پہنچتے ہی شوہر کو تھپڑ مارا اور پھر میکے واپس آگئی۔دلہن کا دولہے کو تھپڑ مارنے کا واقعہ جونپور کے لواین گاؤں میں پیش آیا جہاں دلہن نے سسرال پہنچ کر گاڑی سے اترتے ہی دولہا کو تھپڑ مارا اور پھر اپنا عروسی لباس تبدیل کرکے واپس میکے چلی گئی۔سسرال والوں سے جب یہ معاملہ حل نہ ہوسکا تو پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس بھی معاملے کو سلجھا نہ سکی۔پولیس کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ دلہن کو شادی کے روز ہی دولہا کے کسی اور لڑکی کے ساتھ معاشقے کا علم ہوا جس پر اس نے رد عمل کا اظہار کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں