وہ امیر ترین مسلمان شخص جو روزانہ کی بنیاد پر 45کروڑ پاکستانی روپے عطیہ کر دیتا ہے

بھارت میں سالانہ کروڑوں روپے کی خیرات کرنے والے افراد کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عظیم پریم جی نامی مسلمان کاروباری شخصیت نے روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 22 کروڑ روپے (45 کروڑ روپے پاکستانی) کی خیرات کی۔ فہرست کے مطابق امیر ترین افراد نے گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر نو ہزار 324 کروڑ بھارتی روپے کی خیرات کی۔ اس خیرات میں سب سے بڑا حصہ عظیم پریم جی کا ہے جنہوں نے مجموعی طور پر سات ہزار 904 کروڑ روپے کی خیرات کی۔ اگر ان کی روزانہ کی اوسط نکالی جائے تو یہ 22 کروڑ روپے (45 کروڑ پاکستانی) کے قریب بنتی ہے۔ عظیم پریم جی نے سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کیا ، اس کے علاوہ انہوں نے کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے مجموعی طور پر 1125 کروڑ روپے (2338 کروڑ پاکستانی) کے عطیات دیے۔انڈیا میں خیرات کرنے والوں میں دوسرا نمبر شِیو نادار کا ہے جنہوں نے ایک سال میں 795 کروڑ کے عطیات دیے۔ بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی عوامی فلاح کے کاموں میں خرچ کرنے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے ایک سال کے دوران 458 کروڑ روپے کے عطیات دیے۔

close