“لاہور(آئی این پی)ارتھ آوورکی نئی تعریف سن کر ماہرین بھی حیران رہ گئے، پنجاب کے صوبائی وزیر برائے کالونیز اینڈ کلچر خیال احمد کاسترو نے “ارتھ آوور” کی نئی تعریف سنا دی،خیال احمد کاسترو نے “ارتھ ڈے” کی تقریب میں شرکت کے موقع پر “ارتھ آوو” کی نئی تعریف متعارف کروا دی،صوبائی وزیر نے “ارتھ آوور” کو زلزنے روکنے کی تحریک قرار دید یا، گزشتہ روز فیصل آباد میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈی گرائونڈ میں “ارتھ ڈے” کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی تھی جس کے دوران اسکولوں کے بچوں نے پودے لگائے،صوبائی وزیر خیال کاسترو نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر سے سوال کیا گیا کہ “ارتھ آوور کیا ہے ؟ جس پر صوبائی وزیر نے بڑا دلچسپ جواب دیا ،ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو ارتھ آ تا ہے ، اسے روکنے کیلئے ارتھ آوور منایا جاتا ہے تاکہ زلزلے نہ آئیں ،صوبائی وزیر کے جواب پر ان کے ساتھ موجود سرکاری افسر بھی زیر لب مسکراتے رہے۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں