چوروں کا ہسپتال پر دھاوا، کرونا ویکسین کی 1700 سے زائد خوراکیں چوری

نئی دہلی(آئی این پی ) چوروں نے اسپتال کو بھی نہ بخشا، بھارتی میں لیٹروں نے رات گئے اسپتال سے کرونا ویکسین کی 1700 سے زائد خوراکیں چرالیں۔ بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورتحال سے پہلے ہی شہریوں کا برا حال ہے یومیہ بنیادوں پر کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے جب کہ ہلاکتوں کے باعث لاشوں کی تدفین و آخری رسومات کیلیے جگہ بھی ختم ہوچکی ہے۔ ایسی ہولناک صورتحال میں کرونا ویکسین کی چوری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ریاست ہریانہ کے ضلع جنڈ میں واقع کرونا ویکسینیشن سینٹر سے دو لوگوں کو کرونا ویکسین کی 1710 خوراکیں لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ویکسینیشن سینٹر کے انچارج نے اسٹور کا دورہ کرکے چوری کی تصدیق کی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ مقامی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج ہوتے ہی تحقیقات کا آغاز کردیا تھا تاحال کیسز میں کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close