موجود قومی اسمبلی کے کم عمر ترین رکن کی عمر 25 سال 6 ماہ 4 دن، کون ہے؟ تعلق کس جماعت سے ہے؟ جانیئے

عمرکوٹ (این این آئی) پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سید امیر علی شاہ نے موجودہ قومی اسمبلی میں کم عمرترین رکن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا نومنتخب رکن قومی اسمبلی سید امیر علی شاہ نے کہا کہ آنیوالا والا وقت پاکستان پیپلزپارٹی کاہے حالیہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نیثابت کردیا ہیکہ پیپلزپارٹی آج

بھی چاروں صوبوں میں مقبول ہیوہ وقت دور نہیں جب قائد محترم بلاول بھٹو وزیراعظم پاکستان ہونگے تھرپارکر کیقومی اسمبلی کے حلقے این اے “221”کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی سید امیر علی شاہ نے عمرکوٹ میں اپنے اعزاز میں دییگئے استقبالیہ سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید امیر علی شاہ نیکہا تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہوچکی ہے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کرکیرکھ دی ہے سید امیر علی شاہ نیکہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن نے ایک واضح پیغام دیا ہیکہ اگر ملک میں غیرجانبدارانہ صاف شفاف الیکشن ہوں تو پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریگی آنیوالا وقت پیپلزپارٹی کاہے سید امیر علی شاہ کاکہناتھاکہ اب نہ پی ٹی آئی چلیگی نہ جی ڈی اے چلیگی اب چلیگا توصرف تیر ہی چلیگا بلاول بھٹو ہمارے وزیراعظم ہونگے سید امیرعلی شاہ نیمیڈیاکوبتایاکہ وہ اس وقت پاکستان کی موجودہ قومی اسمبلی میں کم عمرترین رکن قومی اسمبلی ہونیکااعزازحاصل ہوگیاہیسید امیر علی شاہ نیکہاکہ قومی اسمبلی میں اپنے بڑوں سے سیکھنیکی کوشش کرینگے سیدامیرعلی شاہ کی اس وقت عمر”25″سال “6”ماہ”4″دن ہے سید امیرعلی شاہ کاعمرکوٹ پہنچنے پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی کا شاندار استقبال کیاگیا ۔۔۔۔ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لے سکتے، کتنے اراکین اسمبلی بک

چکے ہیں؟ سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کی زیر گردش خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں توڑنا ناممکن ہے ، ان حالات میں جب مہنگائی عروج پر ہے اور حکومت کوئی بہت بہتر کام نہیں کر سکی، اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 14 میں سے 6 لوگ بہت بڑا بیگ لے چکے ہیں۔ ایک بندہ دبئی سے چلا اور کراچی اُترا، اُس سے قبل اُس کا لندن میں رابطہ ہوا۔ جب نوٹ لیتے ہوئے لوگوں کو دیکھ لیں اور کارروائی نہ ہو ، وہ لوگ سینیٹ میں بیٹھے ہوں تو دیکھا دیکھی اور سینیٹرز بکیں گے۔ 14 لوگوں کا مطلب ہے کہ اگر یہ لوگ واقعی عمران خان سے ناراض ہیں اور ناراضگی کی وجہ سے یہ لوگ پی ڈی ایم چلے گئے تو عدم اعتماد کی تحریک بھی آ سکتی ہے لیکن میرے خیال میں ایسا کچھ نہیں ہو گا۔لیکن یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی آمد پر پشاور میں چودہ لوگ کیوں غیر حاضر تھے۔ وزیراعظم عمران خان اکیلا شخص ہے جو محنت کر رہا ہے اور یہ خود پرویز خٹک نے تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوریوں کے نہیں بینکوں کے منہ کھول دیے گئے ہیں۔ سینیٹ کا الیکشن سر پر ہے اور لاہور میں ایک بندہ بڑے بڑے بیگز لے کر بیٹھا ہوا ہے اور جنوبی پنجاب سے

تین ایم پی ایز آئیں گے۔انہوں نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فوج غیر جانبدار ہے جبکہ دوسری جانب مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ فوج جانبدار ہے ، ان کے آپس میں ہی اختلافات ہیں۔ کیا مریم نواز یوسف رضا گیلانی کے اس بیان کی تردید کریں گی ؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close