کراچی(این این آئی) اورنگی ٹائون پولیس نے گھوڑے پر سوار ہو کر سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے
مطابق 13 فروری کو اورنگی ٹاون کے علاقے قذافی چوک سیکٹر اے ون میں سرعام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم عابد علی کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ اور گھوڑے کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں ملزم گھوڑے کے ساتھ اسلحہ لہراتے ہوئے دکھائی دیا۔ اورنگی ٹاون پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔۔۔۔۔20 سالہ دوشیزہ نے مکان اپنے نام کروانے کے بعد 70 سالہ بڈھے سے خلع کا مطالبہ کر دیاریاض (آئی این پی) 70سالہ شخص کو 20 سالہ خاتون سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا، جوان اہلیہ نے مکان اپنے نام لکھوا کر عدالت سے خلع کا مطالبہ کردیا، سعودی عرب کی عدالت میں ایک معمر شخص نے اپنی 20 سالہ بیوی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کہ اس نے دھوکے سے مکان اپنے نام لکھوا کر اب خلع مانگ لی ہے۔سعودی میڈکے مطابق بیوی نے معمر شخص نے عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے بیٹے جوان ہیں اور انہیں ہماری شادی پر اعتراض ہے، ممکن ہے ہو آپ کے بعد مجھے گھر سے نکال دیں، لہذا آپ مکان میرے نام لکھ دیں،معمر شخص نے بتایا کہ جیسے ہی مکان کے کاغذات اہلیہ کے ہاتھ میں آئے اس نے خلع کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا،20سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے فرط جذبات میں
شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب احساس ہورہا ہے کہ دونوں کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے، اسی لیے خلع لینا چاہتی ہوں،مذکورہ معاملے پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوہر کا مقدمہ قانونی حیثیت سے عاری ہے کیونکہ اس نے اپنے ہوش و ہواس میں مکان بیوی کے نام منتقل کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں