امریکہ میں انوکھی مثال قائم ہو گئی، انتخابی شکست کے خلاف ٹرمپ کے حامیوں کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج

واشنگٹن(این این آئی)صدر ٹرمپ کی انتخابی ناکامی کو ووٹوں کی چوری اور دھاندلی کا نتیجہ قرار دینے وا الے ان کے حامیوں نے امریکی سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے حامی روجر اسٹون سے جڑے اسٹاپ دی اسٹیل (چوری بند کرو)کے تحت ہونے والی ریلیوں

میں مظاہرین نے احتجاجی نعرے لگائے اور چرچ گروپس نے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا۔واشنگٹن میں سپریم کورٹ سمیت مختلف مقامات کے ساتھ ساتھ ریاست جارجیا، پنسلوینیا، مشیگن ، وسکونسن، نواڈا اور ایری زونا کے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ یہ وہ تمام ریاستیں ہیں جہاں ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے ووٹوں کی گنتی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے احتجاج میں امریکا کے سابق آرمی جنرل مائیک فلین نے کہا کہ گزشتہ روز فیصلہ جو بھی تھا لیکن سب کا اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا تھا۔ فلین کا کہنا تھا کہ ہر شہری اپنی اپنی سطح پر ان انتخابی نتائج کے خلاف قانونی آواز اٹھائے۔۔۔۔۔

قسمت ٹرمپ کے ساتھ ہے؟ نو منتخب امریکی جو بائیڈن کے بیٹے کیخلاف تحقیقات شروع، اقتدار کی منتقلی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

نیو یارک(این این آئی)نو منتخب امریکی صدر جوزف بائیڈن کی تاریخی طور پر مشکل ٹرانزیشن (اقتدار کی منتقلی)کا عمل اچانک مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔انکے صاحبزادے ہنٹر کی مالی لین دین کی وفاقی تحقیقات نے کانگریس کے رپبلکن ارکان کو مضبوط بنا دیا ہے، جو آنے والے صدر کے ساتھ پہلے ہی کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں یا انہوں نے گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کی واضح فتح کو تسلیم نہیں کیا۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یقینی طور پر یہ تحقیقات بائیڈن کی جانب سے نامزد کسی بھی اٹارنی جنرل کے لیے سینیٹ کی منظوری کو پیچیدہ بنا دیں گی جو بالآخر نئے صدر کے بیٹے کی تفتیش کی نگرانی کرسکتے ہیں۔اس سے دارالحکومت کے مزید غیرفعال ہونے کا امکان بڑھ جائے گا جو قوم کو کورونا کی وبا سمیت درپیش بڑے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ امریکا میں کورونا سے روزانہ کی ہلاکتیں نائن الیون کے حملوں میں ہونے والی مجموعی اموات سے بھی زیادہ رپورٹ ہو رہی ہیں، اس صورت حال میں رپبلکن پارٹی کے رہنما خاص طور پر، جن کی نظریں 2024 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز ہیں، واضح طور پر اس معاملے میں بائیڈن پر دبا ڈالیں گے۔سینیٹر جوش ہولے آرمو نے کہا کہ جو بائیڈن کو عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ وفاقی تحقیقات میں تعاون کریں گے اور حلف

کے تحت کسی بھی سوال کا جواب دیں گے اور اگر وہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھاتے ہیں تو ہنٹر بائیڈن کے فوجداری مقدمے میں کام کرنے والے کسی وکیل یا وفاقی تحقیقاتی اہلکار کو نہیں ہٹایا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close