دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کی لمبائی میں مزید اضافہ ہو گیا، دلچسپ تفصیلات

لاہور (پی این آئی) دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماونٹ ایورسٹ کی لمبائی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ماؤنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کی گئی تھی ۔ نئی پیمائش کے بعد چین اور نیپال کے درمیان واقع دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی میں اضافہ ہوگیا۔ نیپال اور چین کے ماہرین کی

ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ نئی پیمائش کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی میں 15 فٹ کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی انچائی 8848.86 میٹر (29 ہزار 32 فٹ) ہوگئی ہے۔ماہرین کے مطابق 15 سال پہلے کے اعدادوشمار کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی 8844.43 میٹر (29 ہزار 17 فٹ) تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی ایک سروے ٹیم ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی دوبارہ ماپنے کے لیے مئی میں نیپال پہنچی تھی۔اور نئی پیمائش کے بعد دونوں ممالک نے بلند ترین چوٹی کی بلندی 8848.86 میٹر (29 ہزار 32 فٹ) قرار دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے لیکن اس کی بلندی ہے کتنی ، اس کے بارے میں نیپال اور چین کے درمیان طویل عرصے سے ایک اختلاف چلا آ رہا ہے۔چین کا موقف یہ ہے کہ سطح سمندر سے اس کی بلندی 29,017 فٹ ہے جب کہ نیپال اس کی بلندی 29,028 فٹ بتاتا ہے۔ تازہ خبر یہ ہے کہ متعدد دو طرفہ سرویز کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان 11 فٹ کا یہ تنازع حل ہونے جا رہا ہے۔ ماؤنٹ ایورسٹ کی پیمائش کے منصوبے کے انچارج سشیل ڈنگول نے بتایا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی میں میں گزشتہ پانچ برس میں 15 فٹ کا اضافہ ہوا ہے ۔دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماونٹ ایورسٹ کی لمبائی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ماؤنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کی گئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close