پہلے پسند کی شادی کی، پھر نوبیاہتا دلہن کی خود شوہر نے جان لے لی؟ قصہ کیا ہے؟

بہاولپور(آئی ا ین پی ) نوبیاہتا دلہن شادی کے 10 روز بعد ہی مردہ پائی گئی جس پر لڑکی کے گھر والوں نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقے بسم اللہ کالونی میں 10 دن قبل پسندکی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ نے

الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زہر دیکر قتل کیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے لڑکی کے شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close