دونوں ٹانگوں اور ایک بازو سے محروم ٹک ٹاکر لڑکے سے لاہور کی لڑکی شادی کرنے پر کیوں مجبور ہو گئی؟ انوکھی خبر

فیصل آباد (پی این آئی)دونوں ٹانگوں اور ایک بازو سے محروم ٹک ٹاکر لڑکے سے لاہور کی لڑکی شادی کرنے پر کیوں مجبور ہو گئی؟ انوکھی خبر، فیصل آباد میں ٹک ٹاک نے دونوں ٹانگوں اور ایک بازو سے معذور نوجوان کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھر دیئے۔ٹک ٹاکر نوجوان کی صلاحیتوں نے لاہور کی

لڑکی کو اس قدر متاثر کیا کہ وہ اہلِ خانہ کی مخالفت کے باوجود معذور نوجوان کی جیون ساتھی بن گئی۔ٹک ٹاکر عدیل 15 سال کی عمر میں ٹرین سے گر کر اپنی 2 ٹانگیں اور ایک بازو گنوا چکا ہے۔معذور ہونے کے بعد عدیل نے مایوسی کے اندھیروں سے نکلنے کے لیے ٹک ٹاک پر اداکاری کو سہارا بنایا اور اپنی صلاحیتوں سے 5 لاکھ فالوورز بنا چکا ہے۔عدیل کا کہنا ہے کہ میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتا تھا، جب میں ٹک ٹاک پر اسٹار بنا اور پھر میری مریم کے ساتھ ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدلی اور ہم دونوں نے لو میرج کر لی، مجھے مریم نے پروپوز کیا۔عدیل سے شادی کرنے والی مریم کا کہنا ہے کہ عدیل کی صلاحیتوں نے اسے اس کے ساتھ زندگی گزرنے کے فیصلے پر مجبور کیا۔مریم کا کہنا ہے کہ مجھے ان کے معذور ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے ان کی معذوری کو نہیں دیکھا، بلکہ یہ دیکھا کہ عدیل بہت اچھے انسان ہیں، میرے گھر والے کہتے ہیں کہ لڑکے کی ٹانگیں نہیں ہیں، بازو نہیں ہے مگر مجھے تو صرف پیار تھا اور پیار میں تو کچھ نہیں دیکھا جاتا۔عدیل کا کہنا ہے کہ اسے ٹک ٹاک سے ملنے والی شہرت اورفالوورز سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ ٹک ٹاک نے اسے سچی محبت کی منزل پر پہنچا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں