ٹافیاں کھانے والےبچوں کو خبردار کر دیں،ضرورت سے زیادہ ٹافیاں کھانے سے 54 سالہ شخص ہلاک ہو گیا

نیویارک (این این آئی)ضرورت سے زیادہ ٹافیاں کھانے سے 54 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ شخص کو ٹافیاں بے حد پسند تھیں اور بدقسمتی سے یہ شوق ان کی جان لے گیا۔54 سالہ امریکی شہری گزشتہ چند ہفتوں سے روزانہ ٹافیوں

سے بھرا آدھا پیکٹ کھا لیا کرتے تھے اور روزانہ ایسا کرنے سے ایک دن ان کی حرکت قلب بند ہوگئی اور وہ انتقال کر گئے۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ متعدد میٹھی چیزوں میں بلیک لیکورس موجود ہوتا ہے جس میں موجود پوٹاشیم کی مقدار کم اور جسم میں موجود دیگر نمکیات کے توازن کو بگاڑ دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ 54 سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی کیونکہ انہوں نے چند ہفتے قبل ہی اپنی ٹافیوں کا فلیور تبدیل کر کے لیک لیکورس فلیور کی ٹافیاں کھانا شروع کردی تھیں۔۔۔۔

close