بھارتی مسلمان نے مثال قائم کر دی، دو ہندو بہنوں کی پرورش کی، تعلیم دلوائی اور پھر کیا کیا؟ جانیئے اس رپورٹ میں

احمد نگر (پی این آئی)بھارتی مسلمان نے مثال قائم کر دی، دو ہندو بہنوں کی پرورش کی، تعلیم دلوائی اور پھر کیا کیا؟ بھارت میں ایک مسلمان نے دو ہندو بہنوں کو گود لیا، پڑھانے کے بعد ان کی شادی کی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور ہر کوئی انہیں داد دے رہا ہے۔ بھارت میں ایک طرف جہاں

مسلمان کے خلاف نفرت آمیز جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں بعض مسلمان اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں بھابھانی پٹھان نے دو یتیم ہندو بہنوں کی نہ صرف اچھے سے پرورش کی بلکہ انہیں تعلیم بھی دلوائی تین روز قبل بھا بھانی پٹھان نے اپنی ہندو لے پالک بیٹیوں کی اپنے خرچے پر شادی کی ہے۔ دنوں لڑکیوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی۔ شادی کی تصاویر سامنے آنے پر مسلمان شخص کے اس رویے کو پورے بھارت میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close