پاکستان میں خاتون نے بیک وقت کتنی بیٹیوں کو جنم دیدیا؟ والد نے رحمتوں کا نزول قرار دیدیا

رینا لہ خورد(این این آئی)مقامی ہسپتال المدینہ اینڈ میٹرنٹی ہوم میں بیک وقت تین بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے ،ماں اور بچے روبصحت ہیں ۔تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کے رہائشی محمد عمران کی اہلیہ آمنہ بی بی نے یہاں کے نجی المدینہ ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم میں بیک وقت تین بچیوں کو جنم دیا ،آپریشن معروف

گائناکالوجسٹڈاکٹر قدسیہ شاکر نے کیا۔انکے ہمراہ ڈاکٹر نعمان اسحاق،شازیہ قادری اور ہسپتال کی ٹیم شامل تھی ۔اس موقع پر بچیوں کے والد محمد عمران نے کہا کہ میں بچیوں کی ولادت پر بہت خوش ہوں پہلے میرے ہاں ایک بیٹا ہے اللہ تعالی نے بیک وقت تین بیٹیاں عنایت کر کے میرے گھر میں رحمتوں کا نزول کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close