کراچی(پی این آئی)کراچی میں سپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی بیوپاری باہمت خاتون نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا، انوکھی خبر آ گئی۔انسانوں سے ڈر لگتا ہے، صاحب جانوروں سے نہیں’، یہ کہنا ہے باصلاحیت اور باہمت عائشہ کا جو سپر ہائی وے کراچی میں قائم مویشی منڈی میں قربانی
کے جانور فروخت کرنے آئی ہیں۔اس عید الاضحیٰ پر بھی سپرہائی وے کراچی میں وسیع و عریض مویشی منڈی کا انتظام کیا گیا ہے۔قربانی فریضہ ہونے کے ساتھ ساتھ شوق بھی ہے اور لوگوں کے اس شوق کی تسکین کیلئے اس بار بھی منڈی میں ایک سے بڑھ کر ایک جانور دیکھنے کو مل رہے ہیں۔کہیں پنجاب کے گبرو مویشی تو کہیں سبی کے لمبے تڑنگے بیل۔ لیکن منڈی میں ایک خاتون بیوپاری عائشہ بھی موجود ہیں جنہوں نے اس مشکل کام میں بہت سے مرد بیوپاریوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔عائشہ ایک باہمت لڑکی ہے، بائیکر بھی ہیں اور کاروبار کرنے کا شوق بھی رکھتی ہیں، کہتی ہین انسانوں سے ڈر لگتا ہے مگر جانوروں سے نہیں۔اب تک 10 جانور فروخت کرنے والی عائشہ ایک ایسی باہمت لڑکی ہے جو دوسری لڑکیوں کے لیے مثال بننا چاہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں