کراچی(پی این آئی)ڈاکٹر عامر لیاقت نے استعفیٰ دینے کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا، کون سے نئے ڈرامے کی تیاری کر لی؟،پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے عوام کی ہمدردیاں بھٹورنے کیلیے استعفیٰ کا ڈرامہ رچانے کا پروگرام بنا لیا۔استعفیٰ دینے کیلیے وزیراعظم سے ملاقات
کا وقت مانگ لیا۔پی ٹی آئی کے کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اعترف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں جو اپنے شہرکے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا نہیں دیکھا جاتا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے وقت مانگاہے مل کرانہیں استعفیٰ پیش کردوں گا۔یادرہے کہ عامر لیاقت حسین اکثٖر تحریک انصاف کے کارکنان کی بھی تنقید کا نشانہ بنتے ہیں اور اب ان کا صبر جواب دے گیااورانہوں نے ایک بے بس رکن اسمبلی ہونے کا اعتراف کرلیا۔ایک ٹوئٹر صارف ناصر نے کہاکہ اپنے پُرانے قائد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں آپ ، روز مستعفی ہونا اور پھر کُچھ دے دلا کر واپس لے لینا۔شاباشایک اورتوئٹر صارف رائے کاظم نے کہا کہ استعفیٰ وزیر اعظم سے ملے بغیر بھی قبول ہو جائے گا بس آپ بسم اللہ کریں۔بھائی جان پہلے استعفیٰ پیش کریں پھر اگلی بات کریں۔ ایسے اپنا ریٹ نا بڑھائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں