چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، 47 بکریاں قرنطینہ میں بھیج دی گئیں

بنگلور(پی این آئی):چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، 47 بکریاں قرنطینہ میں بھیج دی گئیں، بھارتی ریاست کرناٹکا میں چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریوں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں بنگلورو کے نزدیک ایک گاؤں میں چار بکریاں پراسرار طور پر مر گئیں جس پر چرواہے

کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آیا۔ چرواہے کی حالت خطرے باہر ہے۔چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گاؤں والوں میں کھلبلی مچ گئی اور 47 بکریوں کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بکریوں کو قرنطینہ کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سرکار بھی حرکت میں آگئی۔ڈائریکٹر صحت برائے امراض مویشی نے گاؤں کا دورہ کیا اور کورونا ٹیسٹ کے لیے بکریوں کے تھوک کا نمونہ لیا علاوہ ازیں مردہ بکریوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا تاکہ موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔ریاست کرناٹکا کے حکام کا کہنا ہے کہ بکریوں سے حاصل کردہ نمونوں کو لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ انسانوں سے کورونا وائرس جانوروں میں منتقل ہوا ہو لیکن تسلی کے لیے بکریوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close