خرطوم (پی این آئی) افریقی ملک سوڈان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب بیرون ملک جانے والی خواتین کا ایئرپورٹ پر وزن کیا جائے گا جب کہ مذکورہ خواتین کی واپسی پر بھی ان کا وزن کیا جائے گا۔سوڈانی نیوز ایجنسی کے مطابق خودمختار کونسل کے ڈپٹی چیئرمین محمد حمدان دقلو نے اعلان کیا کہ اب بیرون ملک
جانے والی ہر خاتون کا روانگی سے قبل وزن کیا جائے گا اور اس کا ریکارڈ بھی بنایا جائے گا۔محمد حمدان دقلو کے مطابق وطن واپسی پر بھی مذکورہ خواتین کا وزن کیا جائے گا اور وزن کم ہونے اور یہ ثابت ہونے پر کہ خاتون سونے کی اسمگلنگ میں ملوث تھیں، انہیں 10 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔خودمختار کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کے مطابق سوڈان کے سونے کے بیوپاری اور دکاندار بڑی تعداد میں غریب اور متوسط طبقے کی خواتین کو کچھ لالچ دے کر سونے کی اسمگلنگ میں استعمال کرتے ہیں اور یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں