بھارت کے ہسپتال میں 5 بلیوں کی ہلاکت پر کورونا کی انکوائری شروع

نئی دہلی (پی این آئی) کورونا وائرس کا خوف دنیا کے دوسرے خطوں کی طرح بھارت میں بھی لوگوں کے ذہنوںپر سوار ہے۔ اس حوالے سے ایک دلچسپ صورتحال تب دیکھنے میں آئی جب بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کاسرگوڈ میں کوروناوائرس کے مریضوں کےلئے مخصوص کیے گئے ایک وارڈ سے چند روزپہلے

پکڑی جانے والی بلیاں ہلاک ہوگئیں۔ ہسپتال کی انتظامیہ اس صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہو گئی اور یہ خدشہ تقویت پکڑنے لگا کہ مرنے والی بلیاں کورونا وائرس کا شکارہوئی ہیں۔ اس پر ان بلیوں کے اہم اعضاءکوتفصیلی جانچ پڑتال کیلئے ایک لیبا رٹری میں بھیج دیا گیا۔ بعد ازاںسرکاری حکام نے کہاکہ ابتدائی پوسٹمارٹم میں کوروناوائرس کی موجودگی کے شواہدنہیں ملے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ تنائو بلیوں کی ہلاکت کی وجہ ہوسکتاہےکیونکہ آوارہ بلیوں کو پکڑنے کے فوری بعدلکڑی کےکریٹ میں ڈال دیاگیاتھا۔ یہ بات یقینی ہے کہ کریٹ کی صورتحال ان کیلئے موافق نہیں تھی لیکن چونکہ یہ کوروناکی وباکے دوران ہوااس لئے ہم رسک نہیں لے سکتے ۔ ایم جے سیٹھولکشمی جوکہ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کا حصہ تھے نے بتایاکہ اس دوران کوروناکی کوئی علامت نہیں مل سکی۔ بلیوں کی ہلاکت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حکومت نے چڑیا گھروں کو الرٹ کررکھاہے کہ وہ بیمارجانوروں کے سیمپل اکٹھے کرے کیونکہ امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں ایک شیرکاکروناٹیسٹ مثبت آیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close