خبردار!ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور: محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے اسموگ کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق امرتسر سے چلنے والی سموگ زدہ ہوا کا دبا بڑھ گیا۔ اور 24 گھنٹے کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔تحفظ ماحول پنجاب نے بتایا کہ ہوا 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لاہور کی جانب چل رہی ہے۔ جبکہ آلودہ ہوا نئی دلی سے چندی گڑھ اور امرتسر سے لاہور میں داخل ہو گی۔

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس حساس اور کمزور افراد کے لیے مضر صحت ہے۔ ادارے نے شہریوں سے مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کھلی جگہ پر ورزش یا واک کرنے سے پہلے ایئر کوالٹی انڈیکس چیک کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلی جگہ پر جانے سے پہلے ماسک لازمی استعمال کریں۔ اور بچوں کو باہر کھیلنے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close