پولیو وائرس کے حوالے سے بری خبر آگئی

لاہور (پی این آئی)پنجاب سے رواں سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

انسداد پولیوپروگرام پنجاب کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور چکوال میں پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔انسداد پولیوپروگرام پنجاب کا کہنا ہے کہ چکوال میں 6 سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہے۔ ملک میں اس سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہو گئی۔ بلوچستان میں 9، سندھ میں 2 اور پنجاب میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close