کورونا وائرس کے بعد ایک اور وبا تیزی سے پھیلنے لگی

اسلام آباد(پی این آئی)جنوبی پنجاب میں بچوں میں خسرے کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی۔

جنوبی پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔چلڈرن اسپتال کے مطابق اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹے میں خسرہ کے 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ خسرہ سے متاثرہ زیادہ تربچوں کی عمر ایک سال سے بھی کم ہے۔چلڈرن اسپتال کے مطابق رواں سال اسپتال میں خسرہ کے 780 کیسز رپورٹ ہوئے اور اس وقت چلڈرن اسپتال میں خسرہ سے متاثرہ 45 بچے زیر علاج ہیں۔بچوں میں خسرے کی وبا کی صورتحال خراب ہونے پر شہری اور طبی عملہ حکومت کی طرف سے اقدامات کا منتظر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close