ایک اور خطرناک وائرس کا انسانوں میں پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ، عالمی ادارہ صحت نےخبردار کر دیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایچ 5 این 1 برڈ فلو کے پھیلاؤ پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ وائرس 2020 کے شروع میں پھیلنا شروع ہوا جس کے نتیجے میں کروڑوں مرغیوں کی اموات ہوئیں جبکہ حالیہ عرصے میں یہ متعدد ممالیہ جانداروں بشمول امریکا میں پالتو مویشیوں میں بھی پھیلا، جس سے انسانوں میں اس کی منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا۔عالمی ادارے کے چیف جائنسدان جرمی فیرار نے جنیوا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے خیال میں یہ بہت تشویشناک صورتحال ہے’۔گزشتہ ماہ اس وائرس کے شکار جانداروں کی فہرست میں بکرے اور گائے بھی شامل ہوگئے تھے، جو اس لیے حیران کن تھا کیونکہ ماہرین کے خیال میں ان میں فلو کی اس قسم کا خطرہ نہیں ہوتا۔امریکی حکام نے اپریل 2024 میں بتایا تھا کہ ٹیکساس میں ایک فرد پالتو مویشیوں کے باعث برڈ فلو کا شکار ہوا مگر اب اس کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close