کتنے فیصد پاکستانیوں نے رمضان المبارک میں اپنا وزن کم کر لیا؟ رپورٹ آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)56 فیصد پاکستانی رمضان المبارک میں وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

 

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا ہے۔سروے کے مطابق 56 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ روزوں کی وجہ سے ان کے وزن میں کمی ہے آئی البتہ 7 فیصد نے وزن میں اضافے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ روزوں کے باوجود وزن بڑھ گیا ہے۔

 

گیلپ پاکستان کے سروے میں 35 فیصد پاکستانیوں نے وزن میں کسی قسم کا کوئی فرق نہ آنے کا بتایا۔سروے کے مطابق وزن کم ہونے کا سب سے زیادہ 30سے 50 سال کی عمر کے افراد نے کہا ، جن کی شرح 58 فیصد نظر آئی۔گیلپ پاکستان کے سروے میں وزن بڑھنے کی سب سےزیادہ شکایت 30سال کی عمر کے 10 فیصد نوجوانوں نے کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close