اسلام آباد (پی این آئی) چلنے، بھاگنے اور کودنے سے پیروں پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
اگرچہ ہمارے پیر بہت زیادہ دباؤ کو برداشت کرلیتے ہیں مگر کئی بار اس کی وجہ سے ایڑی میں تکلیف ہونے لگتی ہے۔ایڑی میں تکلیف کی متعدد اقسام ہیں مگر ایک سب سے زیادہ عام ہے جسے plantar fasciitis کہا جاتا ہے۔اس مسئلے میں پیر اور ایڑی کو جوڑنے والی جگہ کو نقصان پہنچتا ہے جس سے تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔
وجوہات
plantar fascia ایڑی کی ہڈیوں کو پیر کے اگلے حصے سے جوڑنے والا ٹشو ہے۔یہ ٹشو متعدد جھٹکوں کو جذب کرلیتا ہے مگر ایڑی پر بار بار ایک قسم کے دباؤ سے اسے معمولی نقصان پہنچتا ہے۔اس نقصان سے ورم پیدا ہوتا ہے اور اسے ہی plantar fasciitis کہا جاتا ہے۔ایڑی کے اس درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے بار بار کسی قسم کے دباؤ والی سرگرمی کو دہرانے سے اس کا سامنا ہوسکتا ہے۔
اس سے خود کو کیسے بچائیں؟
چند آسان نکات پر عمل کرکے اس مسئلے سے بچنا ممکن ہے۔جسمانی سرگرمیوں کے لیے درست جوتو ں کا انتخاب کریں۔اگر زیادہ دیر تک چلنا پڑتا ہے تو ننگے پیر پھرنے سے گریز کریں کیونکہ پیر کو سپورٹ نہ ملنے سے بھی ایڑی میں تکلیف ہو سکتی ہے۔Stretching سے بھی اس مسئلے کو خود سے دور رکھنا ممکن ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں