کورونا وائرس کے بعد ایک اور خطرناک وباءپھیلنے کی پیشنگوئی کردی گئی

لندن(پی این آئی) یونیورسٹی آف ایڈنبرا کی پروفیسر دیوی سرندھر، جو کورونا وائرس کی وباءکے دوران امریکی حکومت کی مشیر کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں، نے ہماری زندگیوں میں ایک اور خطرناک وباءپھیلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق دیوی سرندھر نے کہا ہے کہ ”ہماری زندگی میں ہی ایک اور تباہ کن وباءپھیلے گی ۔جن لوگوں کا خیال اس کے برعکس ہے، وہ بہت معصوم ہیں۔“

دیوی سرندھر نے دی گارڈین کے لیے لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ ”طب کی دنیا سیاستدانوں کے روئیے پر جھنجھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ عالمی سیاستدان اپنی سیاسی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کی صحت ان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ بظاہر لگتا ہے جیسے انہیں یقین ہی نہیں کہ اب ہماری زندگیوں میں کوئی اور وباءآئے گی لیکن ان کا خیال سراسر غلط ہے۔ بدقسمتی سے برطانیہ میں بھی سیاستدانوں کا یہی رویہ ہے جو پبلک ہیلتھ کیئر کے پریشان کن ہے۔ایک اور وباءہماری زندگی میں ہی آئے گی مگراس کے لیے کوئی تیاری نہیں کر رہا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں