نمونیا سے اموات نہ رک سکیں ، مزید کتنے بچے چل بسے؟

لاہور (پی این آئی) صوبہ پنجاب میں نمونیا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 13 بچے والدین کو ہمیشہ کیلئے روتا بلکتا چھوڑ گئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 بچے جاں بحق ہوئے، پنجاب بھر میں 304 نمونیا کے کیسز سامنے آئے جبکہ لاہور میں 114 رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال نمونیا سے پنجاب میں 404 ہلاکتیں سامنے آئیں جبکہ 29 ہزار 603 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close