سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنے کا حکم جاری

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔۔۔۔ یہ اجازت گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے دی ہے ۔۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور پالیسی کے مطابق خالی سیٹوں پر ہومیو پیتھیک ڈاکٹرز بھرتی کیے جائیں۔۔۔۔۔ گورنر ہاؤس لاہور میں قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی کے وفد نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی۔۔۔۔۔

ںوفد نے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کی توجہ سرکاری اسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں پر دلائی۔۔۔۔ ملاقات کرنے والے وفد کا مؤقف تھا کہ ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹیچنگ اسپتالوں، دیہی ہیلتھ یونٹس اور بنیادی صحت مراکز میں ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں۔۔۔۔۔ قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی کے وفد کا کہنا ہے کہ آبادی متبادل طریقہ علاج سے محروم ہے۔۔۔۔۔وفد کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر افراد ہومیو پیتھک علاج پر انحصار کرتے ہیں۔۔۔۔۔ گورنر نے وفد کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ضروری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close