خبردار ہوشیار، پاکستان میں منکی پاکس کا تیسرا کیس کنفرم ہو گیا، مریض کون ہے؟

منڈی بہائوالدین (آئی این پی ) منڈی بہائوالدین سے منکی پاکس کا کیس رپورٹ،قومی ادارہ صحت نے تیسرا منکی پاکس کیس کنفرم کردیا۔مریض بیرون ملک سے ٹریول کر کے پاکستان آیا۔ طبعیت خراب ہونے پرمنڈی بہالدین کے مریض نے چیک اپ کرایا۔ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہائو الدین کی ٹیم نے سیمپل این آئی ایچ اسلام آباد بھیجا۔این آئی ایچ نے منکی پاکس کیس کو کنفرم قراردے دیا۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا مریض کی حالت خطرے سے باہر سے ہے،مریض نے گھر میں آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہے، وزیرصحت پنجاب نے کہاہے کہ ہم پنجاب کی لیب سے دوبارہ مریض کا ٹیسٹ کروارہے ہیں، پنجاب میں اسوقت منکی پاکس کے سات مشتبہ کیسز ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close