تربوز کھانے کے فوائد

اسلام آباد (پی این آئی )تربوز وہ پھل ہے جس کے سرخ رنگ کو دیکھتے ہی فرحت کا احساس ہوتا ہے۔سرخ رنگ کے پھل کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اسے کھانے سے متعدد امراض سے تحفظ ملتا ہے۔تربوز میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں غذائی اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔تربوز جتنا پکا ہوا ہوگا صحت کے لیے اتنا زیادہ مفید ہوگا۔تو اس مزیدار پھل کے وہ فوائد جانیں جن کو جان کر اس کا ذائقہ مزید بہتر محسوس ہونے لگے گا۔

سورج کی شعاعوں سے تحفظ:موسم گرما میں سورج کی تپش سے جِلد جلنے کا خطرہ بڑھتا ہے مگر تربوز میں موجود لائیکوپین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ اس سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔صحت مند دل:تربوز میں ایک امینو ایسڈ citrulline کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنا کر بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ لائیکوپین سے بھی دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔حقیقی رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ لائیکوپین کے استعمال سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔جوڑوں کو تحفظ فراہم کرے تربوز میں موجود غذائی اجزا جوڑوں کو ورم سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ تربوز کھانے سے جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔آنکھوں کے لیے مفید:تربوز کے ایک ٹکڑے کو کھانے سے جسم کو روزانہ درکار وٹامن اے کی 9 سے 11 فیصد مقدار مل جاتی ہے۔وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور اس کی کمی سے عمر بڑھنے سے بینائی میں تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے۔جسم کو پانی کی کمی سے بچائے:تربوز کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے تو اس پھل کو کھانے سے ڈی ہائیڈریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ہمارے جسم کے تمام خلیات کو اپنے افعال کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور پانی کی معمولی کمی سے بھی تھکاوٹ اور سستی جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔جِلد کو بھی بہتر بنائے جِلد کو ہموار رکھنے کے لیے وٹامن اے، بی 6 اور سی اہم ہوتے ہیں اور تربوز میں یہ سب موجود ہوتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ تربوز میں پانی کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے بھی جِلد کو فائدہ ہوتا ہے۔میٹھے کی خواہش پوری کرے:چینی کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے، اس کے مقابلے میں قدرتی مٹھاس صحت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچاتی۔تربوز میں چکنائی اور سوڈیم موجود نہیں ہوتے اور اس سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ورزش کے لیے تیار کرے:تربوز میں موجود پانی، اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزا جسمانی سرگرمیوں کے لیے توانائی فراہم کرتے ہیں۔اس پھل میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے مسلز اکڑنے کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ سوجن میں بھی کمی آتی ہے۔بلڈ شوگر بڑھتا نہیں:میٹھا کھا کر بھی بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنا چاہتے ہیں تو تربوز بہترین پھل ہے۔اس پھل میں مٹھاس تو کافی زیادہ ہوتی ہے مگر کاربوئیڈریٹس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جس کے باعث اسے کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوتا۔بیج کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا:تربوز کے بیج نگل لینے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ ان میں ایسے متعدد اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close