کینسر کے مریض کی صحت یابی، ڈاکٹر حیران رہ گئے

لندن (پی این آئی) کینسر جیسے جان لیوا موذی مرض سے صحت یابی کی امید افزا مثال سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ میں کینسر کے سبب ایک سال کا وقت دیے جانے والے شخص نے آزمائشی ادویات کے ذریعے مکمل تندرست ہوکر سب کو حیران کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گریٹر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ رابرٹ گلین نے بتایا کہ کیسنر کی وجہ سے اس کے کندھے میں شدید درد تھا جس کی وجہ سے وہ ساری رات جاگتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں کلینیکل ٹرائل میں حصہ لینے کے لیے کہا،

آزمائشی ادویات نے ان کی کینسر کو ختم کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ آزمائشی ادویات کے بے مثال نتائج سے اب کینسر کے ہزاروں مزید مریضوں کے شفا پانے کی اُمید بھی پیدا ہو گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close