پاکستان کے تین بڑے ائر پورٹس ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ، کون کون سا ائر پورٹ شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملک کے تین بڑے ائر پورٹ ٹھیکے پر دینے کا عمل شروع کیا جائے۔ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ملک کے دو بڑے ہوائی اڈوں جناح انٹرنیشنل کراچی اور اسلام آباد انٹرنیشنل کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی اور یہ عمل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیا جائے گا۔

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ سے ناصرف حکومت کو منافع ملے گا بلکہ ائرپورٹس پر مسافروں کو بین الاقوامی سطح کی سہولیات بھی میسر آئیں گی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ابتدائی طور پر ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں، جناح انٹرنیشنل کراچی، اسلام آباد انٹرنیشنل اور علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورسنگ کا عمل شروع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اس سلسلے میں تیز تر اقدامات کریں اور اس تمام عمل میں شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔۔۔۔۔

close