وزن کم کرنے کا آسان ترین فارمولا، کون سا جوس کس وقت پئیں؟ صحت کے ساتھ ساتھ زبان کا چسکا بھی

کراچی (پی این آئی) وزن کم کرنے کا رحجان ہر عمر کے مرد و خواتین میں بڑھتا جا رہا ہے اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے طویل وقت، محنت اور مستقل مزاجی درکار ہے، ماہرین کے مطابق روزمرہ غذا میں باقاعدہ کھانے کی جگہ پھلوں کے جوسز استعمال کیے جائیں تو نمایاں فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ان ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف پھلوں کے جوسز پینا اشتہا کو کم کرتا ہے جس سے کھانے کی مقدار میں کمی ہوتی ہے۔ماہرین نے بتایا

کہ دار چینی کو رات میں پانی میں بھگو دیں اور صبح وہ پانی نہار منہ پی لیا جائے تو اس سے میٹا بولزم تیز ہوگا اور کھانا جلدی ہضم ہوگا۔ماہرین نے بتایا کہ گریپ فروٹ اور چکوترے کا جوس، سیب اور کھیرے کا جوس اور کیلے اور ہیزل نٹ کا جوس ملا کر پینے سے وزن میں جلد کمی ہوسکتی ہے۔اسی طرح فلیکس سیڈز کے ساتھ آڑو کا جوس بھی موٹاپا کم کرسکتا ہے، فلیکس سیڈز میں کینسر سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ جوسز کے استعمال کے ساتھ ساتھ جنک فوڈ کا استعمال ختم کیا جائے اور صحت مند غذا استعمال کی جائے تو ہی اس کے فوائد حاصل ہوسکیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close