سی ٹی ایف کے اور پناہ کے نمائندوں کی ایف بی آر حکام کے ساتھ اہم ملاقات، تمباکو ٹیکس بڑھانے پر زور

راولپنڈی (پی این آئی) کیمپین فار ٹوبیکوفری کڈز کے کنٹری ہیڈ ملک عمران اور پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے ایف بی آرکے اعلی حکام سے ان کے آفس میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ٹی ایف کے اور پناہ کے نماٸندگان نے کہا کہ تمباکو کا بڑھتا ہوا استعمال عوام اور بالخصوص ہمارے نوجوان نسل کا مستقبل داٶ پر لگا چکاہے,اس کے مضر اثرات سے ہمارے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اس پر ٹیکس نافذ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہےاور,اس کا ملک کو دوہرا فائدہ ہے امراض میں کمی واقع ہونے کے ساتھ حکومت کو اضافی ریونیو بھی حاصل ہوگأ,جو جو عوام کی بہتر صحت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایف بی آر حکام نے سیر حاصل گفتگو کے بعد اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوٸے کہا کہ پناہ اور ایف بی آر کا مقصد ایک ہے, ہم بھی معاشرہ کو بیماریوں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں اور ٹیکس بڑھانےکے آپ کے خیالات سےبھر پور اتفاق کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close